-Advertisement-

اسحاق ڈار اور کرغز وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبائیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور کرغزستان کے مابین باہمی تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ کرغز وزیر خارجہ جین بیک کولوبائیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینے میں اسحاق ڈار کی کوششوں اور پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -