-Advertisement-

لاہور کے علاقے شاہ جمال میں تین بچوں کی گلا کاٹ کر لاشیں برآمد

تازہ ترین

ایکواڈور: بدنام زمانہ منشیات گروہ کے اہم کمانڈر کی امریکہ حوالگی کی منظوری

ایکواڈور کی اعلیٰ ترین عدالت نے بدھ کے روز لاس چونیئرس گینگ کے ایک اعلیٰ کارندے کو امریکہ کے...
-Advertisement-

لاہور کے علاقے شاہ جمال میں واقع ایک پلازہ سے تین بچوں کی گلا کاٹ کر کی گئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومنہ رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان کا تعلق موٹر مکینک رمضان اور ان کی اہلیہ ردا سے ہے جو پلازہ کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق والدین فلیٹ کو تالا لگا کر بازار گئے تھے، واپسی پر جب دروازہ کھولا گیا تو اندر بچوں کی لاشیں موجود تھیں۔ جائے وقوعہ سے ایک تیز دھار آلہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مقتولین کے چچا کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پنجاب نے اچھرہ کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے شواہد کا جائزہ لیا۔ پولیس کی جانب سے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -