-Advertisement-

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں

تازہ ترین

آبنائے ہرمز سے 24 گھنٹوں کے دوران صرف پانچ بحری جہازوں کا گزر

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کو دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود خطے میں...
-Advertisement-

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جنگ بندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پاکستانی قیادت سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ان رابطوں کا مقصد علاقائی کشیدگی اور امریکہ سے متعلق جنگ بندی کے امور پر مشاورت کرنا تھا۔ یہ پیش رفت ایران کی جانب سے جاری سفارتی رابطوں کا حصہ ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کر چکے ہیں۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو سراہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ عالمی جریدے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی ثالثی کی کوششوں نے عالمی سطح پر ملک کی سفارتی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -