-Advertisement-

ایران سے مذاکرات: ٹرمپ کی جانب سے وٹکوف اور کوشنر کو خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

امریکہ اور یورپ کے درمیان اہم معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان اہم معدنیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک تزویراتی معاہدہ طے پا گیا...
-Advertisement-

امریکہ نے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک نازک جنگ بندی کے بعد خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں اضافے کا نتیجہ ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیریڈ کشنر کو پاکستان روانہ کیا ہے جہاں وہ ہفتے کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

ابتدائی طور پر امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کے دورے کا امکان نہیں ہے تاہم پیش رفت کی صورت میں انہیں اسلام آباد بلایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی اس مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج رات مختصر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی پہنچ چکی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو کا دورہ بھی کریں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ مشاورت اور خطے کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یہ سفارتی سرگرمیاں ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطحی ٹیلی فونک رابطوں کے بعد شروع ہوئی ہیں۔ اس دوران عسکری قیادت بالخصوص چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے بھی رابطے کیے گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ بقایا مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اس نازک موڑ پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -