-Advertisement-

صدر آصف علی زرداری آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اسحاق ڈار سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر...
-Advertisement-

صدر آصف علی زرداری 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت اس دورے کے دوران چین کے مختلف صوبائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدر زرداری اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگشا میں قیام کریں گے جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک ان کا قیام صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں ہوگا۔

ملاقاتوں کا محور پاک چین دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے امور ہوں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کی دیرینہ روایت کا تسلسل ہے۔ رواں برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس کے تناظر میں یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -