-Advertisement-

لاہور: گجر پورہ میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی، تین بچے جاں بحق

تازہ ترین

اوپن اے آئی کا مائیکروسافٹ کے ساتھ خصوصی معاہدہ ختم، ایمیزون اور گوگل کے لیے راستے ہموار

مائیکرو سافٹ اور اوپن اے آئی کے درمیان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قائم تاریخی شراکت داری میں بڑی...
-Advertisement-

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں واقع کباڑ کے گودام میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے نتیجے میں تین کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چائنہ اسکیم کے قریب پیش آیا جہاں کباڑ کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔

آتشزدگی کے اس واقعے میں چھ سالہ علیزہ، چار سالہ علی احمد اور دو سالہ فضا شدید جھلس گئے تھے۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -