-Advertisement-

خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے پاسپورٹ سروسز معطل

تازہ ترین

فیڈرل ریزرو کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ، 1992 کے بعد سب سے زیادہ اختلاف سامنے آیا

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے بدھ کے روز شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم،...
-Advertisement-

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارت خانوں نے تکنیکی خرابیوں کے باعث پاسپورٹ کے اجرا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سسٹم میں تکنیکی مسائل کے پیش نظر پاسپورٹ کی سہولیات تاحال بند ہیں۔ سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ یہ سروسز 29 اور 30 اپریل کو بدستور معطل رہیں گی۔

دریں اثنا ابوظہبی میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے بھی تصدیق کی ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے فی الحال پاسپورٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کا عمل بحال ہوتے ہی کمیونٹی کو فوری طور پر مطلع کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -