-Advertisement-

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول 400 روپے کے قریب

تازہ ترین

لندن میں چاقو زنی کے واقعہ کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ ‘شدید’ قرار

برطانیہ نے شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں دو یہودی شہریوں پر چاقو کے حملے کے بعد ملک...
-Advertisement-

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے، جس سے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو عام تعطیل کے باعث قیمتوں پر نظرثانی کا عمل ایک روز قبل مکمل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن نے ملک بھر میں ایندھن کی قلت کے باعث پیٹرول پمپ بند ہونے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں ڈویژن نے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کو یقین دلایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

حکام نے مزید کہا کہ جعلی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ علاقائی کشیدگی کے باوجود ملک میں ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے دوہرایا ہے کہ سپلائی میں تعطل کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -