-Advertisement-

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

تازہ ترین

لبنان: جنوبی قصبے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 افراد جاں بحق

لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں جمعہ یکم مئی...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود طوفان، تیز ہواؤں، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ اس نئے موسمی سلسلے کے باعث جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ دو مئی کی شام سے ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہوگا جو پانچ مئی کی صبح تک بالائی علاقوں میں اثر انداز رہے گا۔

موسمیاتی ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اس موسمی نظام سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ دو مئی کی شام سے چار مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، خیبر، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں بھی موسمی شدت برقرار رہے گی۔ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں دو مئی کی شام سے چار مئی کی رات تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، ملتان اور خانیوال میں تین اور چار مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی دو مئی کی رات سے پانچ مئی تک بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس موسمی نظام کے زیر اثر تین اور چار مئی کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، ژوب، بارکھان اور لورالائی شامل ہیں، وہاں بھی دو سے چار مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بالائی سندھ میں بھی دو اور تین مئی کو گرد آلود طوفان چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ایک الگ بیان میں عالمی موسمیاتی ماڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کے درمیان اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ سال 2026 کے مون سون سیزن یعنی جون سے ستمبر کے دوران جنوبی ایشیا میں ایل نینو کے حالات پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -