-Advertisement-

معرکہ حق کی ایک سالہ تکمیل: قوم کا مسلح افواج کی استقامت پر اظہارِ تشکر

تازہ ترین

برطانیہ جانے کی کوشش میں کشتی ڈوبنے سے دو سوڈانی خواتین ہلاک

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں دو کم سن خواتین سمندر...
-Advertisement-

مظفرآباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے عوام نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی دفاع کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ عوام اور مسلح افواج کے مابین قائم مثالی ہم آہنگی قومی وقار اور فخر کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دن دنیا پر واضح کرتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہتی ہے۔

مقامی رہائشیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور فوج کا مضبوط رشتہ اجتماعی شعور اور قومی غیرت کا عکاس ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دکھائی گئی یہ جذباتی وابستگی اور عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام اپنی مسلح افواج کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں۔

تقریب کے شرکاء نے اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر کے باسی ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن درحقیقت قوم کے پختہ ارادے اور دفاعِ وطن کے لیے لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -