-Advertisement-

کراچی میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 2018 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تازہ ترین

گیم اسٹاپ کی جانب سے ای بے کو 55.5 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش

ویڈیو گیمز فروخت کرنے والی کمپنی گیم اسٹاپ نے ای بے کو خریدنے کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جو سنہ 2018 کے بعد شہر کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ ویدر اسٹیشن پر پارہ 44 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مئی 2018 میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ مئی کے مہینے میں اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت 1938 میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے اس شدید گرمی کی وجہ خطے میں قائم ہائی پریشر کے نظام کو قرار دیا ہے، جس کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہو گئیں اور ساحلی و اندرونی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا تھا۔ اتوار کے روز بھی شہر میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نمی کا تناسب 52 فیصد ہونے کے باعث گرمی کا احساس 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے اور صوبے کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور دھوپ میں کام کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -