-Advertisement-

اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس: مرکزی ملزم نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا

تازہ ترین

جنگ کے باوجود ایران کی جوہری صلاحیت بدستور برقرار، امریکی انٹیلی جنس کا انکشاف

امریکی خفیہ اداروں کی حالیہ رپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے دورانیے میں گزشتہ موسم گرما...
-Advertisement-

اینکر پرسن مرید عباس کے قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان نے سیشن کورٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

سماعت سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں منعقد ہوئی جہاں ملزم عاطف زمان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کرایا۔ اس دوران ملزم نے مرید عباس اور خیزر حیات کے قتل کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے دونوں جانب کے وکلاء سے 14 مئی کو حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔ کیس میں گواہان اور تفتیشی افسر سمیت دیگر متعلقہ افراد پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق دوہرے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹس اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی عدالت میں پیش کی جا چکی ہیں۔

استغاثہ نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم عاطف زمان نے اپنے بھائی عادل زمان کے ہمراہ مرید عباس اور خیزر حیات کو ایک دفتر بلایا جہاں انہیں قتل کیا گیا۔ شریک ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد مفرور ہے اور عدالت اسے اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -