-Advertisement-

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا رجحان برقرار

تازہ ترین

لندن: سابقہ یہودی عبادت گاہ میں آتشزدگی، انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات شروع

لندن میں برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے یہودی برادری کو نشانہ بنانے کے ایک اور واقعے کی تحقیقات...
-Advertisement-

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 4555 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی رجحانات کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی تنزلی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 65 روپے کی کمی سے 7849 روپے اور 10 گرام چاندی 55 روپے کی کمی سے 6729 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے کا ہو گیا تھا۔ عالمی سطح پر اسپاٹ گولڈ 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 4526 اعشاریہ 88 ڈالر جبکہ امریکی فیوچرز 2.3 فیصد کمی کے ساتھ 4537 اعشاریہ 90 ڈالر پر ٹریڈ کر رہے ہیں جو کہ بلین مارکیٹ میں مسلسل فروخت کے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

انٹرایکٹو کموڈیٹیز کے ڈائریکٹر عدنان آگر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ نچلی سطح پر ہے جہاں قیمتیں 4524 سے 4640 ڈالر کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی اور بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے۔ اگرچہ امریکہ نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم یہ صورتحال ممکنہ تصادم کی جانب اشارہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ڈالر مضبوط ہوا ہے اور سونے پر دباؤ پڑا ہے۔

عدنان آگر نے مزید کہا کہ تکنیکی اعتبار سے سونے کو 4400 سے 4440 ڈالر کی رینج میں مضبوط سپورٹ حاصل ہے، جس کے باعث اس سطح سے نیچے جانے کا امکان کم ہے اور جلد قیمتوں میں واپسی دیکھی جا سکتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -