-Advertisement-

پشاور اسٹیڈیم میں آپریشن بنیان المرصوص کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد

تازہ ترین

پاکستان نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سفارت کاروں اور سفارتی کور کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے...
-Advertisement-

پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 مئی 2026 کو آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب کا مقصد قومی یکجہتی کا اظہار اور شہدا و غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تقریب کے دوران پشاور زلمی کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ مداحوں کی ملاقات اور تصاویر بنوانے کے خصوصی سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام میں موسیقی کے کنسرٹ، ملی نغموں کی دھنیں اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی شامل ہے۔

شرکاء کے لیے خصوصی لائٹ شو اور تفریحی سرگرمیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہدا اور جنگی ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی نشست بھی منعقد ہوگی۔

خواتین اور فیملیز کے لیے اسٹیڈیم میں الگ الگ انکلوژرز مختص کیے گئے ہیں۔ شرکاء کے لیے فوڈ اسٹالز اور فیملی انٹرٹینمنٹ زون بھی قائم کیے جائیں گے۔

اسٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام شرکاء اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لازمی لائیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -