-Advertisement-

بلوچستان بورڈ: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 7 مئی کو کیا جائے گا

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

کوئٹہ میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین محمد اسحاق نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 7 مئی کو کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج کا یہ اعلان گزشتہ برس کے مقابلے میں دو ماہ قبل کیا جا رہا ہے، کیونکہ سال 2025 کے نتائج جولائی میں جاری کیے گئے تھے۔

چیئرمین نے واضح کیا کہ نتائج کی بروقت تیاری کا مقصد تعلیمی سیشن میں ہونے والی تاخیر کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہویں جماعت کے داخلوں کا عمل نتائج کے اعلان کے فوراً بعد شروع کر دیا جائے گا۔

محمد اسحاق نے مزید کہا کہ کالج میں داخلے کا عمل 15 روز کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ تعلیمی سیشن کو مقررہ وقت پر شروع کرنے کو یقینی بنانے کے لیے داخلہ سسٹم کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -