-Advertisement-

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آج گلگت بلتستان کا دورہ متوقع

تازہ ترین

امریکی عدالت نے جیفری ایپسٹین کا مبینہ خودکشی نوٹ جاری کر دیا

واشنگٹن میں امریکی عدالت نے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی جانب سے تحریر کردہ مبینہ خودکشی کا نوٹ...
-Advertisement-

وزیر اعظم شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ یار محمد سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کے اہم انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے اعلیٰ سطحی وفد میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اویس احمد خان لغاری، عطا اللہ تارڑ، امیر مقام، عبدالعلیم خان، خالد مقبول صدیقی اور مشیر برائے وزیر اعظم رانا ثناء اللہ شامل ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے گا۔ اس دورے کو وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں گورننس کو بہتر بنانے اور ترقیاتی اقدامات کو تیز کرنے کی مسلسل کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -