-Advertisement-

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے ہوگا

تازہ ترین

آپریشن بنیان المرصوص: پاک فضائیہ کا 4 رافیل سمیت 8 بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔...
-Advertisement-

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ 8 مئی سے ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اس وقت پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 12 جبکہ بنگلہ دیش نے دو میچ جیتے ہیں، ایک مقابلہ ڈرا ہوا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ان کی ہوم کنڈیشنز میں چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک مسابقتی ٹیم ہے اور ہم اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے پرعزم ہیں۔ شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب متوازن ہے اور کھلاڑی ہر طرح کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنا کامیابی کی کنجی ہے اور ہمیں اپنے باؤلنگ اٹیک پر پورا اعتماد ہے۔

دورہ بنگلہ دیش کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ میں شان مسعود کپتان، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں سرفراز احمد ہیڈ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ شدید گرمی کے پیش نظر میچز کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔ یہ 2022 کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان میں پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز ہوگی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -