-Advertisement-

سنگاپور کے قریب زیر حراست پاکستانی ملاحوں کی واپسی کے لیے سفارتی کوششیں جاری

تازہ ترین

قیدیوں کے ساتھ جیل قوانین کے مطابق سختی سے برتاؤ کیا جا رہا ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو تمام تر...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سنگاپور کے قریب امریکی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تحویل میں لی گئی کشتیوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی بحفاظت واپسی کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاحوں کی فلاح و بہبود اور ان کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق یہ کشتیاں ایران پر عائد بحری پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں امریکی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے جانے کے بعد اس وقت سنگاپور کی حدود کے قریب موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ انہوں نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی تفصیلی گفتگو کی ہے اور دونوں ممالک اس صورتحال پر قریبی رابطے میں ہیں۔ پاکستان نے ضرورت پڑنے پر ایرانی شہریوں کو اپنی سرزمین کے راستے ایران پہنچانے میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

نائب وزیراعظم نے سنگاپور کی جانب سے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ اور متعلقہ ادارے اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی حکام سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -