حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 20 مئی کو ادا کر دی جائیں گی۔
صوبائی حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو عید کی تیاریوں کے لیے بروقت مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔
