-Advertisement-

پسنی کے ساحل پر سبز کچھوے کی ہلاکت، ماحولیاتی ماہرین کی تشویش میں اضافہ

تازہ ترین

یورپ مضبوط نیٹو کا خواہاں، ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر امریکی مؤقف کی حمایت: فریڈرک مرز

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ یورپ نیٹو اتحاد کو فعال رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اگرچہ...
-Advertisement-

پسنی کے ساحلی علاقے جڈی سے ایک مردہ سبز کچھوا برآمد ہوا ہے، جو مئی کے مہینے میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ مکران کے ساحل پر کچھووں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافے نے ماحولیاتی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ماہرینِ ماحولیات کے مطابق رواں برس گوادر اور پسنی کے مختلف ساحلی مقامات سے اب تک درجنوں مردہ کچھوے مل چکے ہیں۔ ساحلی پٹی پر کچھووں کی تسلسل کے ساتھ ہونے والی ہلاکتیں ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن کر ابھر رہی ہیں، جہاں تقریباً ہر ماہ ساحل کے مختلف حصوں سے مردہ کچھوے دریافت ہو رہے ہیں۔

بحری امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھوے سمندری حیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ مکران کا ساحلی خطہ ماضی میں کچھووں کے لیے ایک محفوظ مسکن اور افزائشِ نسل کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں ان کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

ماہرین نے قومی اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -