-Advertisement-

جی ایچ کیو میں ‘معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ پر پروقار تقریب کا انعقاد

تازہ ترین

دشمن کو معرکہ حق میں منہ توڑ جواب دیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کو...
-Advertisement-

راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں اتوار کی صبح معرکہ حق کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور مسلح افواج کے مابین اتحاد کا اعادہ کرنا ہے۔

تقریب کا آغاز صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر ہوگا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہان یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور وطن کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی بھی پیش کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ دن ملکی دفاع کے عزم اور آپریشنل تیاریوں کی علامت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یوم معرکہ حق اس عزم کا اعادہ ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

تقریب کے موقع پر جی ایچ کیو اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عسکری حکام سیکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت ملکی دفاعی اداروں میں ہم آہنگی اور اجتماعی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -