-Advertisement-

میرپور ٹیسٹ: اذان اویس کی شاندار سنچری، پاکستان کی پہلی اننگز 386 رنز پر ختم

تازہ ترین

امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری...
-Advertisement-

میرپور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد بنگلہ دیش کو 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

میچ کے دوران ڈیبیو کرنے والے اذان اویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ فضل نے 60 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان شان مسعود اور سعود شکیل بیٹنگ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تاہم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 59 اور سلمان آغا نے 58 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میر سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ پہلی اننگز مکمل ہونے پر بنگلہ دیش کو پاکستان پر 27 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -