-Advertisement-

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں، 159 فیڈرز ٹرپ کر گئے، 2 افراد جاں بحق

تازہ ترین

روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر امریکی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

روس اور یوکرین نے اتوار کے روز ایک دوسرے پر امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی...
-Advertisement-

خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ صوبے بھر میں 159 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثات کے نتیجے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بجلی کی بحالی کے لیے متعلقہ محکمے کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں تاکہ نظام کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -