-Advertisement-

ٹنڈلیانوالہ: پولیس کے ساتھ دو مبینہ مقابلوں کے بعد تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تازہ ترین

ساحلی اضلاع پر وفاقی کنٹرول کی کوشش، سندھی قوم پرست جماعتوں کا شدید مزاحمت کا اعلان

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے خبردار کیا ہے کہ کراچی اور ساحلی اضلاع کو وفاقی تحویل...
-Advertisement-

تاندلیانوالہ اور ماموں کانجن میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تاندلیانوالہ میں پولیس کی ٹیم ڈجکوٹ روڈ پر معمول کی گشت پر مامور تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں عثمان اور نلین نامی دو مبینہ ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو پستول، موبائل فونز اور ایک پرس برآمد کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ایک اور واقعے میں ماموں کانجن کے ایس ایچ او طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 494 جی بی کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہا گیا تو ملزمان اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر قریبی مکئی کے کھیتوں میں فرار ہو گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -