-Advertisement-

وزیراعلیٰ مریم نواز کی رکن اسمبلی ایوب گاگی پر حملے کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

تازہ ترین

برطانوی وزیراعظم کی انتخابی ناکامی کے بعد پالیسیوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان

لندن میں برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر اپنی قیادت کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان پیر کے روز ایک...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ایوب خان گڑھی کے ڈیرے پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حملے کے نتیجے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی ایوب خان گڑھی اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -