-Advertisement-

آئی ایس پی آر کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر نیا ملی نغمہ ‘تو یاد رکھیں’ جاری

تازہ ترین

بنوں دہشت گردی حملہ: پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب، سخت احتجاج

وزارت خارجہ نے بنوں میں نو مئی کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر افغان ناظم الامور کو دفتر...
-Advertisement-

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نیا ترانہ تو یاد رکھیں جاری کر دیا گیا ہے جس نے ملک بھر میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ اس ترانے کو عوامی حلقوں میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

اس خصوصی ترانے کا مقصد معرکہ حق میں پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی کو اجاگر کرنا اور مسلح افواج کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ترانہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح پاکستان نے اس تنازع کے دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنایا۔

ترانے کے بول مئی 2025 کے واقعات کی یاد تازہ کرتے ہیں جب پوری قوم اور پاک فوج نے یکجا ہو کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ یہ نغمہ دشمن کے لیے ایک واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے اور اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس ترانے کو معرکہ حق کے حوالے سے ایک تاریخی دستاویز قرار دیا جا رہا ہے جو آنے والی نسلوں کو پاکستان کی اس شاندار کامیابی کی یاد دلاتا رہے گا۔ اس آپریشن کو بھارت کے خلاف ایک بھرپور اور فیصلہ کن جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ادھر کینیڈا میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا میں بھی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ تقریب میں شرکاء نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ملکی دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -