-Advertisement-

لکی مروت میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، 18 زخمی

تازہ ترین

نیپال: ماؤنٹ مکالو پر برفانی تودہ گرنے سے امریکی کوہ پیما ہلاک

نیپال میں کوہ پیمائی کے موسم بہار کے دوران افسوسناک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ماؤنٹ مکالو پر...
-Advertisement-

لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلعی پولیس افسر کے ترجمان قدرت اللہ خان کے مطابق دھماکہ منگل کے روز مصروف چوک پر ہوا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت عادل جان اور راحت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں ایک کم سن بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے تعین کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا لوڈر رکشے میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھا جا سکتا۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -