-Advertisement-

اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال اور ایران، امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

قومی اسمبلی: بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف قانون مزید سخت، ناقابل ضمانت قرار

قومی اسمبلی نے منگل کے روز اینٹی ریپ ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے کی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس تعمیری ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں دیرپا جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور آبنائے ہرمز سے معمول کی نقل و حمل کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -