-Advertisement-

انسداد دہشت گردی عدالت: ٹی ایل پی کے 24 رہنما اشتہاری قرار

تازہ ترین

برطانیہ: مقامی انتخابات میں شکست کے باوجود کیئر سٹارمر کا اقتدار برقرار رکھنے کا عزم

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کیونکہ ان کی اپنی لیبر پارٹی کے...
-Advertisement-

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی سمیت چوبیس رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ یہ کارروائی تھانہ بادامی باغ میں درج مقدمے کے تناظر میں کی گئی ہے جس میں ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزامات عائد ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے تھانہ بادامی باغ پولیس کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہارات شائع کیے گئے تھے، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکے ہیں۔

عدالت نے پولیس کی رپورٹ کی روشنی میں تمام چوبیس مفرور رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں حافظ سعد حسین رضوی کے علاوہ انس حسین رضوی، میاں جمیل احمد شرقپوری، میاں جلیل احمد شرقپوری، علامہ فاروق الحسن اور مفتی عابد رضا قادری سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ بادامی باغ میں ایف آئی آر نمبر 1956/25 درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے لیے اکسانے میں ملوث ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -