عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں گراوٹ کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بدھ کے روز مقامی سطح پر بھی قیمتی دھات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 943 روپے کی تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر کی کمی کے بعد 4690 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
