-Advertisement-

فلائی جناح کا صارف تجربہ میں اضافہ کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

*فلائی جناح کا صارف تجربہ میں اضافہ کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک*

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے مسافروں کیلئے پروازوں کی با آسانی بکنگ کی ادائیگی کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کے پاس ادائیگی کے عمل کو مکمل کرکے اپنی بکنگ کی تصدیق کیلئے ایک مخصوص وقت کی سہولت دستیاب ہوگی۔

پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ گیٹ وے اور سوئچ سسٹم ون لنک کی بدولت صارف اب کسی بھی بینک کو ‫استعمال‬ کرتے ہوئے اپنے فون یا لیپ ٹاپ سے بکنگ کی ادائیگی کو با آسانی مکمل کرسکیں گے جس کے بعد بذات خود فلائی جناح کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔‬‬‬‬

اس اشتراک کا بنیادی مقصد فلائی جناح کے صارفین کو بکنگ کے بہترین تجربہ کی فراہمی ہے۔صارفین کیلئے دستیاب ادائیگی کے چینلز کی سہولت اس اشتراک کو ممتاز بناتی ہے۔اس سہولت کے تحت کسی بھی بینک کی شاخ یا ون لنک کے وسیع نیٹ ورک سے منسلک اے ٹی ایم کے ذریعہ ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔ اسکےعلاوہ صارف اپنے بینک کی ویب سائٹ یا ون لنک کے ساتھ مربوط موبائل ایپ کے ذریعہ بھی تیزی کے ساتھ ادائیگی کے عمل کو مکمل کرسکتے ہیں۔ادائیگی کے اختیارا ت کی یہ سہولت مسافروں کو اپنی ترجیحات کے مطابق ادائیگی کے طریقہ کار کے انتخاب میں مدد فراہم کرے گی۔

صارفین کو مطمئن کرنا فلائی جناح کی اولین ترجیح ہے جو صرف بکنگ تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ایئر لائن کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ابھی حال ہی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) کی جانب سے پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے بھی ایئر لائن کو اول درجے پر فائز گیا ہے۔

فلائی جناح کا ون لنک کے ساتھ اشتراک سفری تجربہ میں بہترین اضافہ کی ایک واضح مثال ہے جسکا مقصد مسافروں کو بے حد آسانی کے ساتھ سفر کے منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -