ماضی کے مقابلے میں سال 2019 میںکرسمس کا دن ایپل اسٹور کے لئے نہایت اہم رہا۔ اس تہوار کے موقع پر ایپل اسٹور نے منافع حاصل کرنے کے حوالے سے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
گوگل پلے اسٹور کے مقابلے میں صارفین نے کرسمس کے موقع پر ایپل اسٹور کو ترجیح دی جس سے ایپ اسٹور کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
کرسمس ایپ کی فروخت کے نئے ریکارڈ
ہمیشہ کی طرح ، کرسمس بہت سے نئے اسمارٹ فونز اور نئے موبائل آلات کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ ایپل اسٹور پر صارفین نے اپنی پسند کی ایپس کی خریداری کی اور تاحال کررہے ہیں۔ گوگل پلے اسٹور کے مقابلے میں ایپل اسٹور پر صارفین کو کئی دلکش رعایات بھی دی گئی ہیں۔
بین القوامی سروے کی ویب سائٹ سینسر ٹاور کے کرسمس ڈے 2019 کے لئے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایپ کی فروخت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ، اور صرف کرسمس کے روز صارفین نے 277 ملین ڈالر کی پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر ایپس کی خریداری کی۔ یہ اعداد و شمار 2018 کے کرسمس ڈے کے مقابلے میں تقریبا” 11 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ، کرسمس ڈے 2019 کو ایپل اسٹور سب سے زیادہ ایپ کی فروخت کا نہ صرف ریکارڈ توڑا بلکہ گوگل اسٹور کی مجموعی سیلز کو بھی مات دے دی۔۔ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایپل اسٹور نے کرسمس ڈے 2019 کو 70 فیصد سیلز کے ساتھ 193 ملیئن ڈالر کی ایپس فروخت کیں جو کہ ایپل اسٹور کی کرمس دے 2018 کی مجموعی سیلز کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ گوگل پلے اسٹور سے صارفین نے 84 ملیئن ڈالر کی ایپس ڈاؤن لوڈ کیں۔ لیکن گوگل پلے ایپل اسٹور سے کوسوں دور رہا۔
ہر کیٹیگری میں ایپ اسٹور نے گوگل پلے اسٹور پر سبقت قائم رکھی
کرسمس کے موقع پر ایپل اسٹور ہر کیٹیگری میں نمایاں سیلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہا۔ گیمز کی کیٹیگری میں دونوں اسٹورز نے مجموعی طور پر 220 ملیئن ڈالر کی اپیس فروخت کیں جو 2018 کرسمس ڈے کے سیلز ریکارڈ کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
دیگر کیٹیگریز میں بھی ایپل اسٹور نے بہر طور نمایاں سیلز ظاہر کی ہے لیکن ٹیکنالوجی کی دونوں بین القوامی کمپنیز نے 2018 کرسمس ڈاے کے مقابلے میں 2019 میں 67 ملیئن ڈالر کی ایپلیکیشنز فروخت کیں۔ ان اپلیکیشنز میں نمایاں حصہ ویڈیو سروس کا بھی رہا ہے۔
ایپل اور گوگل نے 2019 کے دوران نت نئی اپلیکیشنز متعارف کرتے ہوئے صارفین کی بھرپور پیزیرائی سمیٹنے کی کوششیں کی ہیں۔ اب 2020 کا سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوچکا ہے۔ اس سال ٹیکنالوجی کی دوڑ کیا ایپل اپنی پوزیشن پر مستحکم رہے گی یا پھر گوگل کچھ نیا کر دکھائے گی؟ اپیس کے دلدادہ اس کا فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں۔ سام سنگ نے سی ای ایس 2020 کیلئے فریم لیس 8 کے ٹی وی تیار کرلیا