-Advertisement-

سامسنگ 11 فروری کو اپنے شاہکار گلیکسی ایس 11 سیریز پیش کرے گا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کورین  کمپنی سامسنگ کے جدید ترین اسمارٹ فون گلیکسی ایس 11 کے بارے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر افواہیں اور پیش گوئیاں گردش کرتی رہی ہیں۔ گلیکسی ایس 11،گلیکسی ایس 11 پلس اور گلیکسی ایس 11 ای کے متعارف کرائے جانے کی تاریخ کے بارے میں افواہوں نے ہمیشہ فروری کے مہینے کی نشاندہی کی۔ بہر طور اب سام سمنگ کے جدید شاہکار گلیکسی ایس 11 کی حتمی تاریخ یعنی 2 فروری طے ہوچکی ہے۔

اس ایونٹ میں ، جنوبی کوریائی کمپنی سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسٹیٹ آف آرٹ اسمارٹ فون "گلیکسی ایس 11”  سیریز سے پردہ اٹھائے گی ساتھ ہی یہ امید بھی کی جارہی ہے کہ کمپنی مستقبل قریب کی ترجیحات اور نئی ایجاد کے بارے میں بھی مزید انکشاف کرے گی۔

سام سنگ پہلے ہی گلیکسی لائن کے اگلے انقلابی فون پر کام کا آغاز کرچکا ہے جس کے بارے میں نیٹیزینز ٹیکنالوجی پر دلچسپی رکھنے والے انٹر نیٹ صارفین کو گاہے بگاہے اطلاعات بہم پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ پر کام کر رہا ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ سال 2020 کے پہلے جدید ترین اسمارٹ فونز کے ذریعے حریف کمپنیوں کو سخت ترین مقابلے کا ٹاسک دے گی۔

مزید پڑھیں۔ سام سنگ نے سی ای ایس 2020 کیلئے فریم لیس 8 کے ٹی وی تیار کرلیا

جیسا کہ عموما” ہوتا آیا ہے، سام سنگ گلیکسی ایس 11، گلیکسی ایس 11 پلس، گلیکسی ایس 11 ای کی خصوصیات، اسکرین، بیٹری، کیمرے کے بارے میں پیش گوئیاں اور افواہیں عروج پر ہیں۔ ان پر مختلف نوعیت کی معلومات کا رساؤ انلوئنسرز اپنی ٹوئیٹس کے ذرعیے دے رہے ہیں۔

جہاں تک گلیکسی ایس 11 کے کیمرے کا تعلق ہے، اندرونی اطلاعات "اسپیکٹرومیٹر سینسر” کا اشارہ دیتی ہیں، لیکن حتمی طور پر فروری کے آغاز پر اس اطلاع سے پردہ اٹھے گا- اب انتظار ہے سام سنگ کے اس ان پیکڈ ایونٹ کا!

 ایس 11 سیریز کا پرومو آفیشیئل چینیل سے حزف کردیا گیا

ٹیکنالوجی کی بین القوامی ویب سائٹ ٹیک لیپس نے ٹیکنالوجسٹ میکس وینبیک کی ٹوئٹ شیئر کی ہے جس میں سام سنگ ایس 11 کا نیا پروموشنل لوگو جاری کیا گیا ہے۔ جسے کورین کمپنی نے اپنے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر مختصر دورانیئے کے لئے مشتہر کیا بعدازاں اس پرومو کو چینل سے حزف کردیا گیا۔ موجودہ دور میں یہ ایک موثر مارکیٹینگ تکنیک مانی جاتی ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک لیپس نے وینبیک کی ٹوئیٹ اپنی تازہ ترین پوسٹ میں شامل کی ہے۔

منگل 11 فروری 2020 سام سنگ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، اس ایونٹ میں گیلکسی ایس 11، گیلکسی ایس 11 پلس اور گیلکسی اسی 11 ای متعارف کئے جائیں گے۔

ٹیکنالوجسٹ کہتے ہیں کہ سال 2020 5جی کا سال ثابت ہوگا، کیا سام سنگ اس دوڑ میں سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا؟

پوسٹ پسندیدگی پر لائک اور شیئر ضرور کریں!

اہم خبریں

-Advertisement-
اذعان زبیر
اذعان زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں
اذعان زبیر
اذعان زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -