-Advertisement-

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئے

تازہ ترین

ایران کے ساتھ کشیدگی: اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی

یروشلم کے قدیم شہر کے دروازوں پر سینکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اسرائیل کی...
-Advertisement-

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے۔ جمعہ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 81 ڈالر کی کمی کے بعد 4686 ڈالر پر آ گئی۔

پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8100 روپے سستا ہو کر 491362 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6945 روپے کمی کے بعد 421263 روپے ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 50 روپے کی کمی سے 7684 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کی کمی کے بعد 6587 روپے پر آ گئی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی جب فی تولہ سونا 24300 روپے کم ہو کر 499462 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ 10 گرام سونا 20833 روپے کمی کے بعد 428208 روپے کا رہا تھا۔

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل ساتویں دن کمی دیکھی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور افراط زر کے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔ جمعرات کے روز عالمی سطح پر اسپاٹ گولڈ 4 فیصد کمی کے ساتھ 4629 اعشاریہ 29 ڈالر فی اونس پر رہا جو فروری کے اوائل کے بعد نچلی ترین سطح ہے۔

اسی طرح اپریل میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمتوں میں بھی 5 اعشاریہ 4 فیصد کی نمایاں گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 4632 اعشاریہ 40 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ بدھ کے روز سونے کی قیمت 523762 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جس کے بعد سے مقامی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -