-Advertisement-

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 10 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز

تازہ ترین

لبنان سرحد پر اسرائیلی فوج کی اپنی ہی فائرنگ سے شہری ہلاک

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی سرحد پر اتوار کے روز ہلاک ہونے والا شہری عوفر...
-Advertisement-

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر احساس شجر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ہی دن میں دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یومِ پاکستان اور عید کے پرمسرت مواقع پر ایک تاریخی اور ریکارڈ ساز شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مہم میں عوام کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے اور شہری اپنی سطح پر بھی اس قومی فریضے میں حصہ لے رہے ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے کے جنگلات کے رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کے تابناک مستقبل کے لیے سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا فروغ اور ان کا تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کا سفر جاری رہے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -