-Advertisement-

ملک بھر میں 24 سے 30 مارچ تک بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

تازہ ترین

چین کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ، ‘خطرناک چکر’ شروع ہونے کا انتباہ

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کو آبنائے ہرمز کو تمام جہاز رانی کے لیے...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 24 مارچ سے 30 مارچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم کا نیا سلسلہ 24 مارچ کی شام سے بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو 31 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں پنجگور، تربت، کیچ، آواران، مکران کوسٹ، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، کوئٹہ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب اور مستونگ شامل ہیں، وہاں 24 سے 25 مارچ اور پھر 27 سے 29 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں 25 مارچ کی شب سے 26 مارچ کی صبح تک اور پھر 28 سے 30 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت قبائلی اضلاع شامل ہیں۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 25 سے 26 مارچ اور 28 سے 30 مارچ کے دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی اسی دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع بشمول ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کراچی میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 25 سے 30 مارچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ اور خیبر پختونخوا کے مقامی ندی نالوں میں 28 سے 30 مارچ کے دوران سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

آندھی، طوفان اور ژالہ باری سے کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -