-Advertisement-

لبنان: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 121 بچے جاں بحق، 3 لاکھ 70 ہزار بے گھر

تازہ ترین

بیرون ٹرمپ کی اطلاع پر لندن میں خاتون پر حملہ کرنے والا روسی شہری چار سال قید

لندن کی ایک عدالت نے روسی شہری مٹوئی رومیانتسیف کو ایک خاتون پر تشدد کرنے کے جرم میں چار...
-Advertisement-

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث تین لاکھ ستر ہزار سے زائد بچے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یونیسیف کے نمائندہ برائے لبنان مارکولیگی کورسی نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق جاری کشیدگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک سو اکیس بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین سو ننانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں انسانی بحران کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے بچوں کی بڑی تعداد نقل مکانی اور طبی سہولیات کے فقدان جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -