-Advertisement-

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ مرمت کے لیے کروشیا پہنچ گیا

تازہ ترین

پیرس میں بینک آف امریکہ کے باہر بم دھماکے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

پیرس میں ہفتے کی صبح بینک آف امریکہ کی عمارت کے باہر ایک ممکنہ بم دھماکے کی کوشش کو...
-Advertisement-

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ ہفتے کے روز کروشیا کے شہر سپلٹ پہنچ گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق یہ دورہ طے شدہ شیڈول کا حصہ ہے جس کا مقصد بحری جہاز کی دیکھ بھال اور مقامی حکام سے ملاقاتیں کرنا ہے۔

اس سے قبل یہ بحری جہاز یونان کے جزیرے کریٹ پر واقع نیول بیس سے روانہ ہوا تھا۔ جہاز پر موجود لانڈری کے شعبے میں بارہ مارچ کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دو ملاح زخمی ہوئے جبکہ سو کے قریب بستروں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد جہاز کو عارضی طور پر واپس نیول بیس جانا پڑا تھا۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران جہاز پر مقامی حکام اور اہم رہنماؤں کی میزبانی کی جائے گی تاکہ امریکا اور کروشیا کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا جا سکے۔

یہ طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کا حصہ رہا ہے اور اس کی واپسی سے خطے میں امریکی موجودگی میں ایک خلا پیدا ہوگا۔ جیرالڈ آر فورڈ گزشتہ نو ماہ سے سمندر میں تعینات ہے اور اس دوران یہ کیریبین میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور پابندیوں کا شکار ٹینکرز کو روکنے کے مشن میں بھی شامل رہا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سمندری سفر کے دوران اس جہاز کے ٹوائلٹ سسٹم میں بھی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے عملے کو طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -