-Advertisement-

پی آئی اے کا پری حج آپریشن پلان مکمل، 60 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا

تازہ ترین

منشیات فروش خاتون ‘پنکی’ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی میں ملوث مبینہ ڈرگ...
-Advertisement-

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حج آپریشن دو ہزار چوبیس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ قومی ایئرلائن اٹھارہ اپریل سے پری حج آپریشن کا آغاز کرے گی جو اکیس مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران مجموعی طور پر دو سو دو پروازوں کے ذریعے ساٹھ ہزار سے زائد عازمینِ حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے کی پروازیں مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے دوران انچاس ہزار عازمین سرکاری اسکیم جبکہ گیارہ ہزار عازمین نجی حج آپریٹرز کے تحت سفر کریں گے۔

قومی ایئرلائن اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں چلائے گی۔ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔

حج کے بعد واپسی کا آپریشن تیس مئی سے شروع ہو کر تیس جون تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے فلائٹ شیڈول کو مربوط کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -