اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی وکلاء ٹیم کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہ ملاقات آج بروز منگل متوقع ہے۔
تحریک انصاف کے وکیل اویس یونس چوہدری کی جانب سے جیل حکام کو فراہم کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، انتظار حسین پنجوتھہ، نیاز اللہ نیازی، سہیل گردیزی، سید واسط علی اور غلام مصطفیٰ بلوچ کے نام شامل ہیں۔
مذکورہ وکلاء آج اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ منگل کا دن جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
