-Advertisement-

صدر آصف علی زرداری کا لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں امن کے لیے اہم قرار

تازہ ترین

جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہاز رانی کے لیے کھلی رہے گی، ایران

ایران نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہاز رانی کے...
-Advertisement-

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پائیدار امن کا حصول صرف مذاکرات، باہمی خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنگ بندی کا یہ اقدام دیرپا امن کی جانب سفر میں ایک کلیدی موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار تنازعات کی بنیادی وجوہات کے تدارک پر ہے اور اس ضمن میں پاکستان خطے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -