-Advertisement-

ایران دشمن کو عبرتناک شکست دینے کے لیے تیار ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

تازہ ترین

غیر ملکی دوروں کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، کاروباری مراکز بند

راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا...
-Advertisement-

تہران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکی منصوبوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ قوتیں ایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، تاہم ایرانی افواج ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے زور دیا کہ ملک کی بحریہ دشمنوں کو ایک نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قوم کے بیٹوں کی مانند ہیں جو عوام کے گھروں سے نکل کر سامنے آئے ہیں اور ملک کی سرحدوں کی بہادری سے حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایرانی فوج کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تین میری ٹائم سیکیورٹی اور شپنگ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز دو تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی گئی، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران نے آبنائے پر اپنے کنٹرول کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ تجارتی جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے ریڈیو پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ توانائی کی ترسیل کا یہ اہم راستہ دوبارہ بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔

میری ٹائم ٹریکرز کے مطابق آٹھ ٹینکرز پر مشتمل ایک قافلہ اس راستے سے گزر رہا تھا، جو سات ہفتے قبل ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد جہازوں کی پہلی بڑی نقل و حرکت تھی۔ تاہم اس کے بعد ایران نے اعلان کیا کہ وہ اس تنگ گزرگاہ پر دوبارہ سخت فوجی کنٹرول نافذ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گزرگاہ عالمی تیل کی تجارت کا پانچواں حصہ سنبھالتی ہے، جبکہ دوسری جانب امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر اپنی ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -