-Advertisement-

آسٹریا: بچوں کی خوراک میں چوہے مار زہر کی موجودگی پر مصنوعات واپس منگوا لی گئیں

تازہ ترین

ایران سے مذاکرات: امریکی وفد کل اسلام آباد پہنچے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے پیر کی شام اسلام آباد پہنچیں گے...
-Advertisement-

آسٹریا میں بچوں کی خوراک بنانے والی معروف ڈچ کمپنی ہپ کی مصنوعات میں چوہے مار زہر پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کمپنی نے حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پراڈکٹس مارکیٹ سے واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی کے ملوث ہونے کے شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

آسٹریا کی ایجنسی برائے صحت و خوراک کے مطابق ریاست برگن لینڈ کی پولیس کو آئزن شٹ شہر کے ایک صارف نے شکایت کی تھی کہ گاجر اور آلو سے تیار کردہ 190 گرام کے جار کا ڈھکن پہلے سے کھلا ہوا تھا اور اس سے بو آ رہی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران اس جار میں چوہے مار زہر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ خوش قسمتی سے یہ خوراک کسی بچے نے استعمال نہیں کی۔

کمپنی نے احتیاطی تدبیر کے طور پر آسٹریا میں اپنے تمام سپار سپر مارکیٹس بشمول یورو سپار، انٹر سپار اور میکسی مارکٹ سے اپنی تمام تر مصنوعات واپس منگوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین بغیر رسید کے اپنی رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے بیرونی عناصر کی جانب سے خوراک میں زہر ملائے جانے کے خدشے کو مسترد نہیں کیا ہے۔

آسٹریا کے علاوہ جرمنی، سلوواکیہ اور چیک جمہوریہ کے حکام بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق چوہے مار زہر انسانی جسم میں خون جمنے کے عمل کو روک دیتا ہے جس سے مسوڑھوں سے خون بہنے، نکسیر پھوٹنے اور جسم پر نشانات پڑنے جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جن کی علامات دو سے پانچ دن بعد ظاہر ہو سکتی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -