-Advertisement-

پیراگوئے: فٹ بال میچ کے دوران شائقین اور پولیس میں تصادم، متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

ترکیہ: اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کے بعد اسلحہ قوانین سخت کرنے کا اعلان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسکولوں میں پیش آنے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر اسلحہ...
-Advertisement-

پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون میں اولمپیا اور سیرو پورٹینو کے درمیان کھیلا جانے والا فٹ بال میچ شائقین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ ڈیفنسورس ڈیل چاکو اسٹیڈیم میں 40 ہزار شائقین کی موجودگی میں ہونے والا یہ میچ کھیل کے 29 ویں منٹ میں ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تشدد کا آغاز اس وقت ہوا جب سیرو پورٹینو کے شائقین کے لیے مختص حصے میں طاقتور پٹاخے چلائے گئے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب مشتعل شائقین نے ایک پولیس اہلکار سے اس کی ڈھال چھین کر اسے ٹرافی کی طرح لہرانا شروع کر دیا۔

پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم کے حصوں میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور سینکڑوں تماشائی جان بچانے کے لیے میدان میں بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں 100 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی ہسپتال کے ترجمان ڈیوڈ ٹورالس نے بتایا کہ جھڑپوں میں کم از کم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سر پر چوٹیں، زخم اور ممکنہ طور پر چاقو کے وار آئے ہیں۔ ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ فسادات کے ذمہ داروں کی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ انہیں مستقبل میں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے مستقل طور پر روکا جا سکے۔

پیراگوئے فٹ بال ایسوسی ایشن کے ضوابط کے مطابق اگر کسی ٹیم کے شائقین میچ معطل کروانے کا سبب بنیں تو اس ٹیم کو میچ ہارنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اولمپیا کے صدر روڈریگو نوگیس نے کہا ہے کہ وہ ڈسپلنری ٹربیونل سے تین پوائنٹس کے حصول کے لیے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب سیرو پورٹینو کے صدر بلاس ریگیرا نے اولمپیا کو ہی سیکیورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے کیونکہ وہ اس میچ کے منتظم تھے۔ فی الحال اولمپیا پیراگوئے کی ٹاپ فٹ بال لیگ میں پہلے اور سیرو پورٹینو دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -