انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپن ریسرچ کے تازہ ترین سروے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو عوامی سطح پر غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام صوبائی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے، جسے سروے میں 33 فیصد مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
سروے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صفائی ستھرائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام اس پروگرام کو موثر عوامی خدمات کی ایک بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کے نتیجے میں مقامی حکومتوں کے اداروں کی کارکردگی میں بھی واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔
سروے کے مطابق ستھرا پنجاب کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے، جسے عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔
