اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور مشکوک نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران ایک گاڑی اور 33 موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ ان کی دستاویزات کی تصدیق اور قانونی جانچ پڑتال کی جا سکے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں تاکہ سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی بروقت روک تھام ممکن ہو۔
