-Advertisement-

کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

اسلام آباد: 23 اپریل کو ریڈ زون میں وفاقی دفاتر بند، ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر میں 23 اپریل کو دفتری امور گھر...
-Advertisement-

پاکستان نے کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک کنٹرول کے جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملکی ہوا بازی کے شعبے میں حفاظتی معیارات کو بہتر بنانا اور آپریشنل کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب سے فضائی ٹریفک کی نگرانی اور انتظام میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے بڑھتی ہوئی فضائی سرگرمیوں کے دوران پروازوں کے درمیان رابطہ کاری کا عمل مزید ہموار ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے لیے جدید فلائٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جو طیاروں کی رہنمائی اور نگرانی کی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنائے گا۔

اتھارٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی جانب سے اس منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے بعد عملی اقدامات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی فضائی ٹریفک کے پیش نظر فرسودہ نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس منصوبے کے لیے چند روز میں بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد تنصیب کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -