-Advertisement-

پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کا کریڈٹ لیتی ہے مگر این ایف سی ایوارڈ پر خاموش ہے: مزمل اسلم

تازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی میں ریڈ لائن منصوبے پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں جاری ریڈ لائن منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کر...
-Advertisement-

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ذمے ونڈ فال لیوی کی مد میں تقریباً 80 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

پشاور میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزمل اسلم نے تنقید کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کا سہرا تو اپنے سر لیتی ہے تاہم نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر کسی بھی صوبے سے حاصل ہونے والے وسائل پر اسی صوبے کا حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر خیبر پختونخوا کو 90 ارب روپے فراہم کر دیے جائیں تو اس سے صوبے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ ونڈ فال لیوی کا معاملہ اس وقت ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق وفاق پر ونڈ فال لیوی کے 80 ارب روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی ناگزیر ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -