-Advertisement-

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، شہداء کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں خسرہ کا پھیلاؤ سنگین، 194 بچوں کی ہلاکت، 28 ہزار سے زائد متاثر

بنگلہ دیش میں خسرہ کے پھیلاؤ کے باعث صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ...
-Advertisement-

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہزار 568 تک پہنچ گئی ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی المیہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اب تک 791 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 235 زخمی ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 761 لاشیں نکال لی ہیں۔

اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اس تنازع میں اب تک زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 338 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مسلسل جاری تشدد نے جنگ بندی کے معاہدے کی کمزوری کو عیاں کر دیا ہے۔ غزہ میں جاری ان کارروائیوں نے زمینی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور امدادی سرگرمیوں میں شدید رکاوٹیں حائل ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -