-Advertisement-

وینزویلا کے صدر کی معزولی پر سٹہ بازی: امریکی فوجی پر چار لاکھ ڈالر کمانے کا الزام

تازہ ترین

آبنائے ہرمز سے 24 گھنٹوں کے دوران صرف پانچ بحری جہازوں کا گزر

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کو دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود خطے میں...
-Advertisement-

امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں ملوث امریکی فوج کے ایک اہلکار پر خفیہ معلومات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چار لاکھ ڈالر کمانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ماسٹر سارجنٹ گینن کین وین ڈائیک پر الزام ہے کہ انہوں نے مادورو کی تین جنوری کو ہونے والی گرفتاری سے قبل حساس معلومات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولی مارکیٹ نامی پلیٹ فارم پر سٹہ لگایا۔ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ امریکی افواج وینزویلا میں داخل ہوں گی اور مادورو اقتدار سے الگ ہو جائیں گے۔

مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کی گرینڈ جیوری نے 38 سالہ وین ڈائیک پر سرکاری معلومات کی چوری، ذاتی مفاد کے لیے خفیہ معلومات کے غیر قانونی استعمال، کموڈیٹیز فراڈ اور مالیاتی لین دین کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ انصاف نے پریڈکشن مارکیٹ میں انسائیڈر ٹریڈنگ کے الزامات پر کارروائی کی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری وردی پوش فورسز کو مشنز کی کامیابی کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی دی جاتی ہے، تاہم ان معلومات کا ذاتی مالی فائدے کے لیے استعمال سختی سے ممنوع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس سے براہ راست واقف نہیں، تاہم یہ معاملہ انہیں پیٹ روز کے جوئے کے اسکینڈل کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی ہی ٹیم پر شرط لگائے تو یہ الگ بات ہے، تاہم اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ادھر پولی مارکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اس معاملے کی اطلاع خود محکمہ انصاف کو دی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم پر انسائیڈر ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ نظام درست کام کر رہا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق وین ڈائیک 2008 سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور حال ہی میں نارتھ کیرولائنا کے فورٹ بریگ میں تعینات تھے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم مادورو کی گرفتاری کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شامل تھے۔

استغاثہ نے ثبوت کے طور پر ایک تصویر پیش کی ہے جو تین جنوری کی صبح وین ڈائیک کے گوگل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس تصویر میں انہیں سمندر میں موجود ایک جہاز پر فوجی وردی اور رائفل کے ساتھ دیگر تین افراد کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کو نارتھ کیرولائنا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -